ابنا: اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے ایوان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی عدم موجودگی پر احتجاج کیا اور کہا کہ شہباز شریف ایوان میں کیوں نہیں آتے،کیا اُنہیں ممبران سے بو آتی ہے یا وہ ایوان میں آنے کو توہین سمجھتے ہیں،مسلم لیگ ن کے علی اصغرمنڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے بتائیں صدر آصف علی زرداری بیرون ملک کیا لینے گئے ہیں، انہیں پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے، اِس پر پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ میدان میں کود پڑے اور اصغر منڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ فٹ کے شخص کو کیسے جرات ہوئی کہ وہ صدر زرداری کے بارے میں ریمارکس دے،راجا ریاض نے کہا کہ جسے پیپلزپارٹی کے تین رنگی نشان پسند نہیں وہ جدہ چلے جائیں، وہ شہباز شریف سے دانے نہیں لیتے نہ ہی ان کا ڈر ہے، قائم مقام اسپیکر رانا مشہود نے صدر زرداری کی بیماری کے حوالے سے بحث پر ارکان کو ڈانٹ پلائی اور معاملہ رفع دفع کیا۔ .......
/169